ایبٹ آباد۔ 25 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں لاری اڈہ کے مقام پر ٹریفک پولیس اور پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے مفت ہیلمٹ تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان، جنرل ریٹائر ایاز سلیم رانا، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ راشد، سیٹھ شبیر حسین شیل پمپ
جاوید اقبال پی ایس او پمپ حویلیاں، ڈی ایس پی ٹریفک، انسپکٹر ٹریفک اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔دوران پروگرام موٹر سائیکل سواروں میں کثیر تعداد میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام میں ہیلمٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس کے فوائد کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائے کیونکہ خدانخواستہ حادثہ کی صورت میں سب سے زیادہ خطرہ سر پر چوٹ لگنے سے ہوتا ہے اور ہیلمٹ سر کی چوٹوں سے محفوظ رکھتا ہے