ایبٹ آباد۔ 4 اکتوبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے باہر خود ساختہ بنائے گئے اڈوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی منڈیاں مہتاب خان کی جانب سے انچارج منڈیاں اور دیگر نفری کے ہمراہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے باہر مین سڑک پر لوکل سوزوکیوں اور کیری سوزوکی کی جانب سے بنائے جانے والے منی اڈوں اور پارکنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔
اس موقع پر متعدد گاڑیوں کے چالان سمیت انہیں تھانہ میں بند بھی کیا گیا۔