ایبٹ آباد۔ 02 مئی (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد قمر حیات خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی سرکل سٹی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق سرکل ڈی ایس پی سعید یدون کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی لارہ اڈہ، بائی پاس، فوارہ چوک، لنک روڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اردگرد اور دیگر مقامات پر منی اڈے، پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزیوں اور تجاویزات( ریڑیوں و تھڑوں) کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بنا ہیلمٹ، کمسن موٹر سائیکل سواروں، اپلائیڈ فار یا فینسی نمبر پلیٹ والے موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔