ایبٹ آباد، چمک میرہ، کیالہ اور جھنگرا ڈیم میں تیرنے اور کشتی رانی پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد

60

ایبٹ آباد۔ 09 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے عوامی سلامتی اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت چمک میرہ، کیالہ اور جھنگرا ڈیم جھیلوں میں تیرنے اور غیر قانونی کشتی رانی کی سرگرمیوں پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ حکمنامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو کسی بھی ممکنہ حادثے یا جانی نقصان سے بچانا ہے۔ عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل کریں، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیں۔