خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں بھی 8 تا 11 جون شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں
ایبٹ آباد، 8 تا 11 جون گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 7 جون (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں بھی 8 تا 11 جون شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان دنوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صبح 10 تا شام 5 بجے کے دوران دھوپ کی شدت سے بچنے کی کوشش کریں، زیادہ پانی اور مشروبات استعمال کریں، ہلکے رنگ اور پتلے کپڑوں کا استعمال کریں، بزرگوں اور بچوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھیں۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کسان اور زمیندار اپنے مال مویشیوں کا خیال رکھیں اور گرمی سے بچاؤ کیلئے اقدامات یقینی بنائیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم ایبٹ آباد کے فون نمبر 0992-9310553، ریسکیو ایمرجنسی سروسز 1122 اور پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔








