ایبٹ آباد۔ 01 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آبادکی ضلعی انتظامیہ نےتحصیل لوئر تناول سندھوگلی میں راستہ کا تنازعہ کا حل کردیا۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود کی زیر نگرانی ریونیو سٹاف ٹی ایم اے لوئر تناول، ایکسین ہائی وے، پی کے ایچ اے اور پولیس کی موجودگی میں گاؤں سندھوگلی میں فریقین کے درمیان راستہ کے تنازعہ کا پر امن حل یقینی بنایا گیا۔
فریقین کی جانب سے مسئلہ کے حل پر ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فریقین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی