28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد۔وفاقی محتسب کے فیصلہ کی روشنی میں نادرانے ایبٹ آباد کی...

ایبٹ آباد۔وفاقی محتسب کے فیصلہ کی روشنی میں نادرانے ایبٹ آباد کی خواتین کو شناختی کارڈ جاری کر دیئے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلہ کے نتیجہ میں ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کو نادرانے شناختی کارڈ جاری کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر ایبٹ آباد میں کی جانے والی شکایت کے بعد اٹھایا گیا، جہاں خواتین نے شناختی کارڈ کے اجراء میں بلاوجہ تاخیر کی شکایت درج کروائی تھی۔شکایت کنندگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نادرا ایبٹ آباد کے دفتر میں تمام ضروری دستاویزات جمع کروا دی تھیں، لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود شناختی کارڈ کے اجرا ءمیں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے تھے۔شکایت کی وصولی کے بعد وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل ہیڈ نے نادرا کے افسران کو نوٹس جاری کیا اور تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

کیس کی مکمل چھان بین کے بعدوفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سائلین کے حق میں فیصلہ دیا اور محکمہ نادرا کو فوری طور پر شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔شناختی کارڈ حاصل کرنے کے بعدشکایت کنندگان نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد کا تحریری شکریہ ادا کیا، جن کی مداخلت سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔اس موقع پر، وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے ایڈوائزر انچارج رشید احمد نے کہاکہ وفاقی محتسب میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ ہمارا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں موجود بد انتظامیوں کے خلاف فوری اقدامات کرتے ہوئے عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519022

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں