ایبٹ آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کےمہمان خصوصی ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات اور تحصیل آفیسر ریگولیشن عابد خان تھے ۔چیمپئن ارینا سپورٹس گالا میں یونین کونسل ملک پورہ سے پرائیویٹ سکولز کے بچوں اور بچیوں نے شرکت کی اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات نے سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے۔
انہوں نےسپورٹس گالا کے انعقادپر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا گیا اورانہیں اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا ۔بچوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحصیل ایڈمنسٹریشن اس طرح کی ایونٹس میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہے۔