30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈولی لفٹوں کو سیل کرنے...

ایبٹ آباد ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈولی لفٹوں کو سیل کرنے کا سسلسلہ جاری

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 26 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈولی لفٹوں کو سیل کرنے کا سسلسلہ جاری ہے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ارشد محمود کی زیر نگرانی ٹی ایم اے لورہ، ٹی او آئی، ایس ایچ او لورہ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور ریونیو سٹاف پر مشتمل ٹیم نے تحصیل لورہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی، ناقص صورتحال اورحفاظتی اقدامات کی عدم فراہمی پر 10ڈولی لفٹوں کو سیل کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مستقبل میں کسی بھی ناگہانی واقعہ کی روک تھام کیلئے قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے،

- Advertisement -

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریا میں ٹیکنیکل ٹیمز کے ساتھ وزٹ اور خلاف ورزی پر متعلقہ لفٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا رہے ہیں شہری ناقص انتظامات اور بغیر این او سی چلنے والی ڈولی لفٹوں کے بارے میں فون نمبر 09929310553پر شکایات درج کروا سکتے ہیں تاکہ ڈولی لفٹوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں