ایبٹ آباد ،پوسٹ گریجویٹ کالج میں مصنوعی ذہانت کے دور میں زندگی کی مہارت کے موضوع پر سیمینار

86
Artificial intelligence

ایبٹ آباد۔ 15 مئی (اے پی پی):گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد میں شعبہ انگریزی کے زیراہتمام ”مصنوعی ذہانت کے دور میں زندگی کی مہارت“ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی ریسورس پرسن انگریزی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر شگفتہ عامر تھیں۔

واضح رہے کہ شگفتہ عامر اپنے ہی کالج میں انگریزی کے شعبہ کی سربراہ ہیں اور ساتھ ہی فوکل پرسن کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف انگلش جی پی جی سی منڈیاں رستم نے ریسورس پرسن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصنوعی ذہانت کے دور میں طلباءکی زندگی کی مہارتوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پرنسپل جی پی جی سی منڈیاں ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود نے ایسے نتیجہ خیز سیشنز کا اہتمام کرنے پر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے ای ایل ایس کو سراہا۔ ای ایل ایس کے ممبران، پروفیسر عابد، پروفیسر عمر اور پروفیسر وحید نے سیمینار میں شرکت کی۔