29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد ، فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 بچے جھلس گئے

ایبٹ آباد ، فیکٹری میں آتشزدگی سے 2 بچے جھلس گئے

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 5 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں سردار مہتاب احمد خان روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ یا گیس سلنڈر کے پھٹنے کے باعث ہوئی۔ حادثہ میں دو بچے شدید جھلس گئے جن میں فیکٹری مالک کا کمسن بیٹا بھی شامل ہے، بچوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعہ فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک بچہ کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اہلیانِ علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592672

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں