ایبٹ آباد ، مری روڈ کالا پل کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص زخمی

144
Road accident

ایبٹ آباد۔ 6 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد میں مری روڈ کالا پل کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوا ،جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی شخص ناصر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق حادثہ کا شکار نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔