ایبٹ آباد ، منشیات فروش گرفتار، 5 کلو 227 گرام منشیات برآمد

107
Drugs

ایبٹ آباد ۔ 15 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آبادپولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 5 کلو 227 گرام منشیات برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او کینٹ نے منشیات فروش ارسلان شاہ سکنہ درہ سلہڈ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 4 کلو 227 گرام چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔