ایبٹ آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروش کو ایک کلو ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق تھانہ شیروان کی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش خان کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔