ایبٹ آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہو گئے ۔
ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق کنٹرول روم کو سیٹھی مسجد خیبر بنک کے قریب موٹر سائیکل حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوئے۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔