19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد ، نگری بالا میں زیر تعمیر کچے مکان کی چھت...

ایبٹ آباد ، نگری بالا میں زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے سے 2افراد ملبہ کے نیچےدب کرشدید زخمی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 16 اپریل (اے پی پی):گلیات کے علاقہ نگری بالا میں زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے سے 2افراد ملبہ کے نیچے دب کرشدیدزخمی ہوگئے ۔گلیات کی یونین کونسل نگری والا وی سی ٹو دکھن نلوٹھہ ٹنڈی میں بدھ کے روز سردار ولی الرحمان کے زیر تعمیر کچے مکان چھت گرنے سے دو افرادملبہ کے نیچے دب کرشدید زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت زخمیوں کو ملبہ سے نکال کرہسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں سردار شوکت اور مستری بشیر شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں