ایبٹ آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی):ایس ایس پی ٹریفک ایبٹ آباد عارف جاوید خان کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلزار خان اور دیگر افسران کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے مطابق تقریب میں ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس ایبٹ آباد کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنے پر افسران کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔