ایبٹ آباد ۔ 03 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ڈمپر اور کار کے ٹکرانے کے باعث ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو 1122ایبٹ آباد کے مطابق سلہڈ سوزوکی شوروم کے مقام اس حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طورپر پہنچ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 37 سالہ فیض احمدشدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔