32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد ، ہیڈکانسٹیبل کو شہید کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں...

ایبٹ آباد ، ہیڈکانسٹیبل کو شہید کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 22 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد میں ہیڈکانسٹیبل وسیم شہزاد کو شہید کرنے والاملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روزتھانہ سٹی پولیس کے اہلکار شہری کی درخواست پر کارروائی کے لیے ٹھنڈا میرا ملزم کے گھر پہنچے ۔جہاں اظہر نام شخص نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس سے ہیڈکانسٹیبل وسیم شہزاد شہید جبکہ اے ایس آئی ندیم شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات جاری کیے ،جس پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں عمل میں لائیں گئیں۔ اس دوران تھانہ سٹی کی حدود شیخ ڈھیری کے مقام پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کا پولیس پارٹی کے آمنا سامنا ہوا اور مرکزی ملزم اظہر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

- Advertisement -

ملزم عادی جرائم پیشہ اور قبل ازیں قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، منشیات سمیت متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600356

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں