ایبٹ آباد۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میٹرک امتحان سالانہ دوئم 2024ءکے پریٹیکل امتحانات 7 نومبر 2024ءسے شروع ہو رہے ہیں
مضامین اور ان کی تاریخ درج ذیل ہے۔ تمام پرائیویٹ و ریگولر طلباءو طالبات بورڈ آفس یا آن لائن بورڈ کی ویب سائٹ www.biseatd.edu.pk پر اپنے رول نمبر کے اندراج سے اپنی پریکٹیکل لیبارٹری، تاریخ اور گروپ دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی مزید معلومات اور رہنمائی کیلئے درج ذیل فون نمبر 0992-390569 پر رابطہ کریں۔