اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وہ ایبٹ آباد میں مرحوم ڈاکٹر فیصل کے گھر گئے اور ان کے بہادر والد کو وزیراعظم پاکستان کا عقیدت بھرا پیغام پہنچایا ہے۔ جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم فرنٹ لائن پر کورونا کا مقابلہ کرنے والے ڈاکٹر فیصل اور دیگر تمام ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں، یہ ہمارے قومی ہیروز ہیں، رب تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں۔