ایبٹ آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 9 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت پر تھانہ میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں منشیات فروش عقیل عرف ماما کے قبضہ سے 6 کلو 677 گرام چرس جبکہ ذیشان عرف کاکا کے قبضے سے 2 کلو 487 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔