تھانہ کوٹھیالہ کی حدود میں جنگل میں اچانک لگنے والی آگ پر ایبٹ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
ایبٹ آباد پولیس نے جنگل میں لگنے والی آگ پر بروقت کارروائی کر کے قابو پا لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 8 جون (اے پی پی):تھانہ کوٹھیالہ کی حدود میں جنگل میں اچانک لگنے والی آگ پر ایبٹ آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس کے فوری رسپانس اور موثر حکمت عملی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا اور ممکنہ بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ریسکیو کارروائی کے دوران مقامی افراد اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی پولیس کے ہمراہ موقعے پر موجود رہے اور آگ بجھانے کے عمل میں بھرپور تعاون کیا۔ ایبٹ آباد پولیس کا یہ اقدام عوامی خدمت اور ماحولیات کے تحفظ کے عزم کی واضح مثال ہے۔








