ایبٹ آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ناڑہ تنویر خان نے ایک کارروائی کے دوران 10سال سے قتل، اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرم عاصم کو گرفتار کر لیا۔