- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 11 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد اصغر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے احسن ولد فیاض سکنہ لمبی ڈھیری سے 1150 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -