ایبٹ آباد پولیس نے 40 سالہ شخص کو اغوا اور قتل کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا

123
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ایبٹ آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے 40 سالہ شخص کو اغوا کے بعد قتل کرنے والی 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق تھانہ مانگل کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 40 سالہ شخص کو اغوا کے بعد قتل کرنے والی 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان حمید ولد میر عالم ، معراج ولد میر عالم ، گلشن بی بی زوجہ حمید، صائمہ بی بی زوجہ حمید ساکنان لودھی آباد اور اول خان ، شاہزمان خان اور یوسف شاہ ساکنان بٹگرام کے خلاف تھانہ مانگل میں اغوا سمیت قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔