ایبٹ آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او کوٹھیالہ نے نفری کے ہمراہ سندوگلی اور کائی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
سرچ کے دوران ایک رائفل سیون ایم ایم، 2 بندوقیں 12 بور، ایک پستول 30بور، ایک ریوالور 32 بور اور 18 کارتوس32 بور برآمد کئے۔ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔