ایبٹ آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او حویلیاں شیراز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو پستول 30 بور، دو ریپیٹر 12 بور، ایک بندوق 12 بور، ایک رائفل تھری ناٹ تھری اور 61 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کئے۔ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داران کے مالکان کے خلاف 6 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔