25.5 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون...

ایبٹ آباد پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، 4 نوجوان گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 13 مارچ (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اس سلسلہ میں گذشتہ رات ایس ایچ او سکندر آباد بلال خان نے ایک کارروائی میں ون ویلنگ کرنے والے نعمان، صاحبزادہ، حمزہ اور طلحٰہ کو گرفتارکر کے مقدمات درج کر لئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی، یہ والدین کی لاپرواہی کی بدولت ہو رہا ہے، والدین اگر اپنے بچوں پر توجہ دیں تو یہ عمل کافی حد تک رک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس البتہ اپنا کام کرے گی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے ہوئے پرچے بھی دے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں