ایبٹ آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1740 گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ اعجاز احمد نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش اشتیاق عرف سونڑا سکنہ گھڑی پھلگراں سے 1 کلو 740 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے حوالات میں بند کردیا گیا۔