- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 19 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو چرس اور ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ رجوعیہ فضل ہادی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش چن زیب ولد حسن سکنہ بانڈہ سید خان کو گرفتار کر کے 1 کلو 180 گرام چرس اور 750 گرام آئس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -
- Advertisement -