24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو تقریباً 4 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پی او ایف شکیل احمد اور پولیس ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش مشتاق ولد لال خان سکنہ تھیسی حال محلہ شیخاں سلطان پور سے 3970 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں