- Advertisement -
ایبٹ آباد۔ 23 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نےکارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر طفیل کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم اسدکو گرفتار کر کے 1 کلو 380 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
- Advertisement -