ایبٹ آباد۔ 03 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش صداقت ولد بشیر سکنہ کھولہ کیہال سے 2 کلو 317 گرام چرس اور عمر ولد عابد حسین سکنہ نگکی روڈ سے ایک گیلن(30) لیٹر شراب برآمد کر کے زیرِ دفعات 9DCNSA/3/4EHO مقدمات درج کر لئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔