ایبٹ آباد۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ساڑھے 4 کلو سے زائد منشیات اور 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔
ایس ایچ او سٹی انسپکٹر کیڈٹ محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عامر ولد سائیں سکنہ ڈگی محلہ سے 2 کلو 510 گرام چرس، 2 کلو 12 گرام ہیروئن اور فیضان ولد طارق سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ عدالتی مفرور تنویر ولد عبدالرشید اور واجد ولد شفی ساکنان ڈگی محلہ کو بھی حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔