ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن و شراب برآمد

67
arrested
arrested

ایبٹ آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ڈیڑھ کلو ہیروئن اور ایک گیلن شراب برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او سٹی انسپکٹر کیڈٹ محمد نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش تنویر ولد عبدالرشید سکنہ ڈگی محلہ سے 1 کلو 551 گرام ہیروئن، 351 گرام آئس اور حسنین ولد عبدالقدیر سکنہ ڈگی محلہ سے 1 گیلن شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔