ایبٹ آباد۔ 13 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا ۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میرپور طاہر سلیم نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کے دوران منشیات فروش بہروز سے 3 کلو 198 گرام چرس ،
مبشرسے 2 کلو 204 گرام چرس اور 332 گرام آئس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ ایک اور کارروائی میں اقدام قتل اور ضرر سمیت دیگر سنگین دفعات میں مطلوب اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔