ایبٹ آباد۔ 08 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس ایچ او سٹی کیڈٹ محمد نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہنواز کو گرفتار کر کے 1 کلو 321 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ 2 منشیات فروشوں قاضی یاسر سے 1 کلو 440 گرام چرس اور ابوبکرسے 1 کلو 330 گرام چرس برآمد کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔