ایبٹ آباد۔ 21 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں اور 4 شراب فروشوں کو گرفتار کر لئے۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس ایچ او حویلیاں شیراز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش منظور ولد زمان سکنہ حویلیاں سے 3 کلو 230 گرام چرس اور عاصم ولد ممریز سکنہ بستی بلند سے 900 گرام ہیروئن اور 200 گرام آئس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
دوسری کارروائی میں ایس ایچ او لورہ ایاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ 4 ملزمان شعیب ولد محمد خان سکنہ اپر دیر، فرہاد ولد مشتاق سکنہ کوٹلی، مقدر ولد تاج سکنہ مری اور عاطف ولد مشتاق سکنہ مری کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 1 گیلن شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔