ایبٹ آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سکول کا فرنیچر چوری کرنے والے 2 چوروں کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،اس ضمن میں ایس ایچ او رجوعیہ اعجاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سکول کا فرنیچر چوری کرنے والے 2 چوروں کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور 40 ہزار روپے مالیت کا سکول فرنیچر برآمد ہوا۔ملزمان سجاد ولد لجبر اور عمر ولد نزیر ساکنان ڈھیری کیہال کے خلاف زیر دفعہ 380 مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔