ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

131
اٹک پولیس نے زمین فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے والا نوسرباز ملزم گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔

ایس ایچ او رجوعیہ تنویر خان نے کارروائی کے دوران منشیات فروش سیف الرحمان ولد میرداد اعوان سکنہ بانڈہ حافظ جی کو گرفتار کر کے 376 گرام چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔