ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار، 503 گرام ہیروئن برآمد

228
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

ایبٹ آباد ۔ 10 مئی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 503 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ مانگل شکیل احمد نےکارروائی کے دوران منشیات فروش اشفاق احمد کو گرفتار کر کے503 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔