ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

135
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ایبٹ آباد ۔ 08 اگست (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اقدام قتل کہ مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایس ایچ او پی او ایف کاشف خان نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر369/24 جرم 324 میں مطلوب ملزم فیاض ولد حاضر قوم پٹھان سکنہ سلطان پور کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔