ایبٹ آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 110 گرام چرس برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ پی او ایف کاشف خان نے ایک کارروائی کے دوران عابد شاہ ولد رستم شاہ سکنہ جھنگڑہ کو گرفتار کر کے 2 کلو 110 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے اسے بند سلاسل کر دیا۔