24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن...

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ہیروئن برآمد

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 05 دسمبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سکندرآباد بلال خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست ولد عبد الرزاق سکنہ اکھڑیلا سے 1 کلو 183 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف زیرِ دفعہ 9DCNSA مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں