ایبٹ آباد پولیس کی کاروائیاں،ہوائی فائرنگ اور منشیات فروخت کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

123
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

ایبٹ آباد۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ اور منشیات فروخت کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیے۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ نواں شہر اصغر خان نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمر سکنہ مانگل کو گرفتار کر کے قبضے سے 03 کلو 725 گرام چرس اور 133 گرام آئس برآمد کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

جبکہ ایس ایچ او تھانہ پی او ایف کاشف خان نے ملزم بابر سکنہ سپلائی کے قبضے سے 02 کلو 315 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر کیڈٹ محمد نواز نے ٹھنڈا میرا کے مقام پر ہوائی فائرنگ و لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر ملزم بلال کو گرفتار کر کے زیر دفعہ 3/4LA اور 3/4FA کے تحت مقدمہ درج کیا۔