ایبٹ آباد کا بے روزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرز کمانے لگا، عثمان ڈار

73

اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے کہاہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی مالی اور تکنیکی معاونت کا سلسلہ جاری ہے ،حکومت کے نوجوانوں کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، ہزاروں نوجوانوں کو تکنیکی معاونت کے بعد روزگار کے مواقع مل گئے ، ایبٹ آباد کا بے روزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرز کمانے لگا۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے محمد رمضان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محمد رمضان نے چند ماہ کی تربیت کے بعد آن لائن ویب سائٹ شاپی فائی پر اپنا سٹور کھول لیا،محمد رمضان نے ویب ڈویلپمنٹ کی تربیت کیلئے نیوٹیک اور حکومتی تعاون حاصل کیا۔سربراہ کامیاب جوان عثمان ڈار نے محمد رمضان کو کامیاب بزنس شروع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت نوجوانوں کو پاوں پر کھڑا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے نوجوانوں کو حکومتی اقدامات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا اور کہاکہ پہلی بار کسی حکومت نے اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا سوچا ہے

۔وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں کامیاب جوان سکل سکالرشپ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ ایبٹ آباد کے بے روزگار نوجوان محمد رمضان نے بتایاکہ بغیر کسی فیس یا معاوضے کے ویب ڈویلپمنٹ کے کورسز مکمل کئے، آج دنیا کے بڑے آن لائن سٹور شاپی فائی پر سٹور کا مالک ہوں،وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم کامیاب جوان کی ٹیم اور نیوٹیک کا شکز گزار ہوں۔