ایبٹ آباد۔ 28 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ پاکستان سٹڈیز کی طلبہ سمیرا بی بی نے اپنی پی ایچ ڈی ڈگری مکمل کر لی۔ اس موقع پر ایکسٹرنل ایگزامنر ڈاکٹر منظور احمد اور مہمان خصوصی وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن، چیئرمین ڈاکٹر محمد رضوان اور چیئرمین ایم ایل ٹی ڈاکٹر اعظم حیات، ڈائریکٹر ایکڈمکس ڈاکٹر مدثر، سپروائزر ڈاکٹر سلطان، فیکلٹی ممبران و طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر منظور احمد نے شعبہ مطالعہ پاکستان کی طلبہ سمیرہ بی بی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ چیئرمین مطالعہ پاکستان ڈاکٹر محمد رضوان اور وائس چانسلر ڈاکٹر ملک مجدد رحمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو طلبہ و طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، امید کرتے ہیں کہ انشاءاﷲ مستقبل میں بھی مطالعہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کے طلباءبھی کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہوئے اس ادارہ اور ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین مطالعہ پاکستان ڈاکٹر محمد رضوان نے کہا کہ ہم وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمن کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے شعبہ پاکستان سٹڈیز وہ دیگر شعبہ کے طلبہ و طالبات کیلئے بہترین تعلیمی سولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمان نے شعبہ پاکستان سٹڈیز کی طلبہ سمیرا بی بی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکباد دی
اور کہا کہ سپروائزر ڈاکٹر سلطان اور شعبہ پاکستان سٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رضوان اور تمام فکیلٹی ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی محنت اور خصوصی توجہ کی بدولت طلباءکو معیاری تعلیم کے حصول کو مواقع مل رہے ہیں اور انشاءاﷲ مستقبل میں بھی طلباءکو دور جدید کے عین مطابق تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے وائس چانسلر کی جانب سے مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا اور وہ وقت دور نہیں جب ایبٹ آباد یونیورسٹی کا نام دنیا کی نامور تعلیمی درسگاہوں کی صف اول میں ہو گا اور ایبٹ آباد یونیورسٹی بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ کے فروغ کیلئے بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کےاختتام پر چیئرمین شعبہ پاکستان سٹڈیز ڈاکٹر محمد رضوان نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔