ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیڈ بیس سکالرشپ انٹرویوز کا انعقاد

76
Abbottabad University of Science and Technology

ایبٹ آباد۔ 22 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں مستحق طلبہ و طالبات کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے نیڈ بیس سکالرشپس کے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا، یہ سکالرشپ تیسرے سے آٹھ وے سمسٹر کے طلباءکیلئے ہیں ۔ انٹرویوز کا انعقاد پرووسٹ آفس کی جانب سے کیا گیا جس کی سربراہی ڈاکٹر سید سبطین علی شاہ کاظمی نے کی۔

انٹرویو پینل میں ختلف شعبہ جات کے سربراہان ڈاکٹر محمد رضوان، اجمل خان، ڈاکٹر ابرار، مس عطیہ، محمد کامران، عتیق مظفر اور عاصم زیب شامل تھے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانس عمران جاوید نے بھی انٹرویوز سیشن کا جائزہ لیا اور پینل سے دوران گفتگو کہا کہ ہمیں حق کو حقدار تک پہنچانا ہے جس کیلئے سب نے مل کر احسن انداز سے اس ذمہ داری کو پورا کرنا ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمٰن نے سکالرشپس کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ سکالرشپس نادار طلبہ و طالبات کیلئے اس کھٹن دور میں تعلیم کے حصول میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔