ایبٹ آباد یونیورسٹی میں 22 ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس، یونیورسٹی بجٹ 2025-26ءکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ

3
Dr. Tahir Irfan Khan
Dr. Tahir Irfan Khan

ایبٹ آباد۔ 30 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں 22 ویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چنسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے کی۔ اجلاس کے شرکاءمیں مس ثمینہ درانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، ارشد علی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، غلام سعید سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور، رجسٹرر ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین، ٹریئرر اسٹ عتیق مظفر، ڈین ہیلتھ اینڈ بائیو میڈکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مجدد الرحمن، ڈاکٹر اعظم حیات ایسوسی ایٹ پروفیسر، پائندہ خان ڈائریکٹر ایڈمیشن اور ڈپٹی ٹریریئرز سردار غلام علی تھے۔

اجلاس میں رجسٹرر ایبٹ آباد یونیورسٹی افتخار حسین اور ٹرئیرر عتیق مظفر نے یونیورسٹی بجٹ برائے سال 2025-26ءکے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بجٹ برائے سال 2025-26ءمیں 730 ملین کے بجٹ کی منظوری کی سفارشات کی گئیں، سالانہ رپورٹ برائے سال 2023-24ءکی سفارشات کی گئیں اور سالانہ ورک پلان برائے سال 2025-28ءکی منظوری کی سفارشات کی گئیں۔

اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پشاور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی، مالی صورت حال اور طلباءو طالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھا جائے گے اور تمام ممبران نے بجٹ برائے سال 2025-26ءکو احسن انداز میں پیش کرنے پر رجسٹرار افتخار حسین، ٹرئیرر عتیق مظفر، ڈپٹی ٹرئیرر سردار غلام علی اور شعبہ فنانس ایبٹ آباد یونیورسٹی کے تمام ممبران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔